امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی آزمائش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
میٹا نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کروانا شروع کردیا، تاہم یہ محدود صارفین کے لئے دستیاب ہو گا ۔فی الحال پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی ہے۔
میٹا کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اے آئی چیٹ بوٹس کی پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں آزمائش کا عمل جاری ہے ، تاہم اس فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال پوچھے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب فراہم کرے گا ۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔مذکورہ فیچرز کی پاکستان اور بھارت سمیت افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کا دائرہ مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا، اس کے بعد اسے۔مذکورہ آزمائشی فیچرز کو صرف موبائل صارفین اور زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر موجود آزمائشی فیچرز، جیسے چیٹ بوٹس اور چیٹ جی بی ٹی زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ فیچرز پاکستان، بھارت، اور افریقی ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ فیچر کی کامیابی کے بعد اسے چند ماہ کے اندر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔