آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا ہو گیا

آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا ہو گیا

عید الفطر کے بعد 20کلوآٹے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 500روپے کم ہو کر 2300روپے تک آ گئی ۔

عیدالفطر کے بعد سندھ کے بعد پنجاب کی گندم کی فصل آنا شروع ہو گئی ہے تو اسکے نتیجے میں 20کلو آٹے کی قیمت میں مزید 300روپے کے لگ بھگ چند روز میں کم ہو جائے گی اور 20کلو آٹا تھیلا 2800روپے کی بجائے 2000روپے میں ملا کرے گا۔ قومی اخبار کے مطابق جون جولائی میں نئی فصل کی گندم منڈی میں پہنچے گی تو طلب اور رسد کے اصول کے تحت آٹے اور گندم کی مصنوعات میدے سوجی چوکر فائن کی قیمتوں میں بتدریج کمی آ جائے گی۔

حکومت پنجاب نے چار سال کی پابندی کے بعد گندم کی نئی فصل سے فلور مل مالکان کو اپنی ضرورت کی گندم پیدا کرنے والے اضلاع سے خریدنے کی اجازت دیدی ہے۔  بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *