دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں سب سے آگےکون؟

دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں سب سے آگےکون؟

معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کر دی ہےجس میں ایلون مسک سب سے زیادہ دولت ہونےکے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک، جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔ وہ مختلف کاروباری منصوبوں، بالخصوص ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسے منصوبوں کے ذریعے اپنی دولت میں بے پناہ اضافہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی یورپی ملک ایسٹونیا نے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی

اس فہرست میں دوسرا مقام ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے کا ہے، جن کی دولت کا تخمینہ 241 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ جیف بیزوس نے 1994 میں ایمازون کی بنیاد رکھی اور اسے دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی بنا دیا جبکہ میٹا (فیس بک) کے بانی مارک زکربرگ 217.7 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ان کے بعد اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *