دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون سفر کیسے کرتی ہیں؟

دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون سفر کیسے کرتی ہیں؟

ترکیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون رومیسا گیلجی نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہوائی جہاز پر سفر کرنے کے لیے سٹریچر کا استعمال کرتی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں رومیسا گیلجی کو ٹرکش ایئرلائنز کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٹرکش ایئرلائنز نے امریکہ اور برطانیہ کے لیے رومیسا گیلجی کو فلائٹ فراہم کی۔ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں ایئرلائن نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون کیسے سفر کرتی ہیں اور اپنے دوستوں سے کیسے ملتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئے سال پر پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ویڈیو میں رومیسا کو جہاز پر سٹریچر میں سوار ہوتا دیکھا گیا۔ جہاز پر سٹریچر میں سفر کرنے کے بارے میں رومیسا نے بتایا کہ مجھے سکولائسس کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری ریڑھ کی ہڈی میں دو راڈ زلگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے میں جھک نہیں سکتی اور میری کمر میں لچک پیدا نہیں ہو سکتی لہٰذا سٹریچر پر سفر کرنا میرے لیے سب سے محفوظ آپشن ہے۔

رومیسا گیلجی کا قدر 7.07 فٹ ہے اور وہ ریسرچر، ایکٹیوسٹ اور پبلک سپیکر ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ گینز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر بھی ہیں۔ اُن کے دراز قد کی وجہ ’وِیوَر سنڈروم‘ ہے جو انہیں بچپن سے ہی لاحق ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *