جنوری کے آخری ہفتے میں حالات تبدیل ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی کا دعوی

جنوری کے آخری ہفتے میں حالات تبدیل ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی کا دعوی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمار نے جنوری کے آخری ہفتے میں سیاسی حالات میں تبدیلی کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت اپنے مفادات کی بات کرتی ہے اور اپوزیشن اپنے مفادات کو مدنظر رکھے گی، جس کے باعث مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے

سابق سینیٹر نے مفاہمت کے سوال پر کہا کہ مفاہمت کا “بادشاہ” آصف علی زرداری ہیں جو ملک کو بحران سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہی ہے اور بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم بنیں گے، جو ان مسائل کا حل نکالیں گے۔

کرم کے حالات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رمیش کمار نے کہا کہ ہم نے کرم کے حالات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، تاہم اگر وہاں روزگار اور کاروبار کے مواقع ہوں تو بیشتر مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *