کیا کوئی مچھلی بھی36 کروڑ روپے میں نیلام ہو سکتی ہے؟

کیا کوئی مچھلی بھی36  کروڑ روپے میں نیلام ہو سکتی ہے؟

ٹوکیو: جاپان کی معروف نیلامی میں ایک بلیوفن ٹیونا مچھلی جس کا سائز تقریباً موٹرسائیکل کے برابر ہے، 1.3 ملین ڈالر (تقریباً 36 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔

یہ نیلامی ٹوکیو کی مشہور تویو سو مچھلی مارکیٹ میں 5 جنوری کو منعقد ہوئی، جو نئے سال کی نمایاں ترین نیلامیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ نیلامی میں 276 کلوگرام وزنی اس ٹیونا مچھلی کی سب سے زیادہ بولی مشیلن اسٹار ریستوران “اونودیرا گروپ” نے لگائی۔

جاپانی خبر ایجنسی ’کیوڈو‘ کے مطابق، یہ 2019 کے بعد دوسرا سب سے بڑا نیلامی ریکارڈ ہے۔ 2019 میں 278 کلو وزنی ایک ٹونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر (تقریباً 86 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی تھی۔ ریستوران گروپ کے صدر شنجی نگاؤ نے کہا، ’سال کی پہلی نیلامی میں ٹیونا مچھلی خریدنا خوش قسمتی کی علامت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گاہک اس سے لطف اندوز ہوں اور خوش ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:  کراچی : انٹرمیڈیٹ کے متنازع نتائج ،تمام پرچوں میں اے ون گریڈ لینے والی طالبہ فیل قرار

یہ گروپ ٹوکیو اور لاس اینجلس میں مشیلن اسٹار ریستوران چلاتا ہے اور پچھلے پانچ سالوں سے سب سے مہنگی بولی دینے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ نایاب مچھلی جاپان کے شمال مشرقی علاقے اومہ کے ساحل سے پکڑی گئی تھی۔ اس کو پکڑنے والے 73 سالہ ماہی گیر ماساہیرو تاکیوچی نے کہا، ’مجھے بے حد خوشی ہے، لیکن مجھے یہ فکر بھی ہے کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔‘

بلیوفن ٹیونا مچھلی دنیا کی سب سے بڑی ٹیونا مچھلی سمجھی جاتی ہے، جو 40 سال تک زندہ رہ سکتی ہے اور اس کی لمبائی 10 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے مطابق، یہ مچھلی 1500 پاؤنڈ وزن تک پہنچ سکتی ہے اور دنیا بھر کے سمندروں میں سفر کرتی ہے۔ تاہم، حد سے زیادہ شکار اور غیر قانونی ماہی گیری کے باعث اس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *