یونس خان کو افغان کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

یونس خان کو افغان کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

کابل: پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یونس خان چیمپئنز ٹرافی کے دوران افغان ٹیم کے ساتھ مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سید نسیم سادات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونس خان چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم کو جوائن کریں گے اور کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونس خان 2022 میں بھی افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور ان کے تجربے کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک بار پھر استعمال کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *