سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
مدینہ منورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے صحرائی علاقے بھی زیر آب آ گئے، اس موقع پر روضہ رسول پر آئے ہوئے زائرین نے باران رحمت پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔
مکہ اور جدہ میں شاہراہیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن تک موسم کے غیر یقینی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نشیبی علاقوں کی جانب نہ جائیں۔