سستی بجلی بس ایک خواب : سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد

سستی بجلی بس ایک خواب : سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد

اسلام آباد: عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو گئیں کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، وزارت توانائی نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز دی تھی لیکن آئی ایم ایف نے اس پر اتفاق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز میں چھوٹ کی گنجائش نہیں ہے۔ سیلز ٹیکس میں چھوٹ سے حکومت کے طے شدہ ٹیکس اہداف متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:  نیا سال سب کیلئے بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئیگی: شیخ رشید

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بجلی کے بلوں پر پہلے ہی 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) دو مرتبہ لاگو کیا جاتا ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر اور دوسری بار فیول ایڈجسٹمنٹ پر چارج کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *