پشاور کے سرکاری ہسپتال میں کروڑوں کی ہیرا پھیری

پشاور کے سرکاری ہسپتال میں کروڑوں کی ہیرا پھیری

پشاور میں نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال انتظامیہ نے ایک دوسرے پر کروڑوں روپے کرپشن الزامات لگا دئیے۔

ہسپتال کے ایڈمن سپرنٹنڈنٹ نے ایم ایس پر 4 کروڑ روپے مالی بے قاعدگی کے الزامات لگا دئیے۔ دستاویزات کے مطابق ایم ایس نے صحت کارڈ و ٹرینیز کی مد میں قومی خزانے سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔

ایڈمنسٹریشن دفتر نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ سال اڈٹ کے وقت ایم ایس نے آڈٹ کرنے والوں کو 25 لاکھ روپے رشوت دی۔ ایڈمنسٹریشن دفتر نے فوری طور پر قومی خزانے میں 3کروڑ 99لاکھ روپے جمع کرنے سے متعلق مراسلہ ارسال کر دیا۔

نصیر اللہ بابر ہسپتال ایم ایس نے ایڈمن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف جوابی کارووائی کا سرکلرجاری کر دیا۔ ہسپتال کے ایم ایس نے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کی خدمات واپس ڈی جی آفس کو واپس کردیں۔ ایم ایس کے مطابق انتظامی امور میں مسائل پیدا کرنے کے علاوہ جنسی ہراسانی کیس میں بھی کوتاہی کی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *