خیبرپختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسفزئی کا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی کی خبروں پر ردِعمل آگیا۔
مشعال یوسفزئی نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ خصوصی گفتگو میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بھی عمران خان کے رہائی کے لیے نکلی ہیں۔
اس سے پہلے میڈیا پر خبر آئی تھی کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی احتجاجی قافلے کی قیادت کرنا چاہتی تھیں، تاہم علی امین گنڈاپور نے انہیں سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ بحث کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہو گئیں جبکہ علی امین گنڈاپور بھی اپنے گھر چلے گئے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے ایکس اکائونٹ پراپنی پوسٹ میں کہا کہ محترمہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے تحریک انصاف کے سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں۔ قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہو چکا ہے اور بشریٰ بی بی ورکر کے شانہ بشانہ عمران خان صاحب کے دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں۔
ان کا یہ کہنا ہے کہ ورکر کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا اگر ہم ورکر سے اس کی فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو عمران خان کی فیملی سب سے پہلے اس مارچ کا حصہ ہوگی اورعمران خان کے دیے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے۔