پولیس کا لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

پولیس کا لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے بعد پولیس حکام نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور پولیس نے گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا،  دونوں گروپوں کے دس دس افراد کو گرفتار کرکے چند ماہ کے لیے جیل بھجوا یا جاِجائے گا۔

ذرائع کے مطابق  گوگی بٹ،  طیفی بٹ ،مقتول جاوید کے دو بیٹے وغیرہ شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میر بالاج گروپ کے میر فتح میرمعصف قیصر بٹ اسرار بٹ اور اسکے تین بیٹے وغیرہ شامل ہیں۔

لاہور پولیس جلد یہ فہرست ڈی سی لاہور کو بھجواِئے گی،  اس گینگ وار میں اب تک ٹیپو ٹرکاں والا میر بالاج احسن شاہ اور جاوید بٹ نشانہ بن چکے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *