عمران خان نے 31 جنوری تک مذاکرات کرنے کا کہا ہے : شوکت یوسفزئی

عمران خان نے 31 جنوری تک مذاکرات کرنے کا کہا ہے : شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک مذاکرات کریں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں ،  ہم 31 جنوری تک صبر کر سکتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک مذاکرات کریں، آدھے وزراء مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے، خواہش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں تا کہ ملک میں استحکام آئے۔

انہوں نے کہا کہ  قانون کی حکمرانی اور انصاف نہیں ہو گا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اور کیا راستہ رہ جاتا ہے؟ لیپ ٹاپ تقسیم کرنا کیا حکومت کی کارکردگی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے تو اس کے بارے میں بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں جبکہ مارچ میں آئی پی پیز کا پھر مسئلہ شروع ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *