ہونڈا پاکستان نے 2025 کے لئے اپنی مشہور موٹر سائیکلز سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ تین سال تک قسطوں میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
نئے انسٹالمنٹ پلانز کے تحت، صارفین سی ڈی 70 اور سی جی 125 جیسے ماڈلز خریدنے کے لئے مختلف مدتوں کے پلانز میں ماہانہ اقساط کی ادائیگی کر سکتے ہیں، جس سے ہونڈا موٹر سائیکلز خریدنا اب اور بھی آسان ہو جائے گا۔ ہونڈا کی موجودہ موٹر سائیکل لائن اپ مختلف قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہے۔
انٹری لیول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 157,900 روپے سے شروع ہوتی ہے، جب کہ پریمیم ماڈل جیسے سی بی 150 کی قیمت 493,900 روپے تک پہنچتی ہے۔
کمپنی نے اپنے مختلف موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں، جن میں سی ڈی 70، سی جی 125، ہونڈا پرائیڈ، اور دیگر ماڈلز شامل ہیں۔
ان میں سی ڈی 70 کی قیمت 157,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 234,900 روپے، ہونڈا پرائیڈ کی قیمت 208,900 روپے، اور ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 493,900 روپے تک ہے۔
سی ڈی 70 کے انسٹالمنٹ پلان کے تحت، صارفین کو 39,475 روپے کی ابتدائی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی اور 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس شامل ہوگی۔ اس کے بعد 41,275 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔
ماہانہ اقساط کی شرح مختلف مدتوں کے مطابق متعین کی گئی ہے، جن میں بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869 روپے، 24 ماہ کے پلان میں 5,116 روپے، اور 36 ماہ کے پلان میں 5,357 روپے کی ماہانہ ادائیگی شامل ہے۔
اسی طرح سی جی 125 ماڈل کے لیے 58,725 روپے کی ابتدائی ادائیگی کے ساتھ 1,800 روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔ سی جی 125 کے ماہانہ اقساط کے پلانز بھی مختلف مدتوں کے مطابق ہیں، جن میں 12 ماہ کے پلان میں ماہانہ 14,682 روپے، 24 ماہ کے پلان میں 7,611 روپے، اور 36 ماہ کے پلان میں 7,969 روپے کی ماہانہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی شامل کی جائیں گی، تاکہ صارفین کو مکمل ادائیگی کے دوران کوئی اضافی پریشانی نہ ہو۔
ہونڈا پاکستان کا یہ اقدام موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جس سے وہ اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل کو قسطوں میں خریدنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔