ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے الرٹ ہو جائیں، سستا اور فوری جعلی لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے الرٹ ہو جائیں، سستا اور فوری جعلی لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار

میرپور: سستا اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے الرٹ ہو جائیں ، جعلی لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

عوام کو سستا اور جلدی لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ سرگرم ہیں، جو عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے انہیں جعلی ڈرائیونگ لائسنس دے رہے ہیں۔

میرپور میں ایسا ہی ایک گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے چکسواری میں کارروائی کرتے ہوئے  5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اس گروہ میں دو پولیس اہلکاروں کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، حکام کے مطابق زیر حراست دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومتی دفاتر یا منظور شدہ سینٹرز سے لائسنس کے لئے رجوع کریں اور کسی بھی مشکوک پیشکش کو رد کر دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *