پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے ۔ مسافر اس سہولت سے عید کے تینوں دن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تاہم ریلوے ٹکٹوں میں اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کارروائی کر کے کراچی میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیے۔ترجمان نے کہا ہے کہ 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم مسافروں کو واپس کی گئی ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔