فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے حلف نہ اٹھایا

فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے حلف نہ اٹھایا

دو منتخب سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔منگل کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹر اسحق ڈار نے حلف اٹھانے والے تمام سینیٹرز کومبارکباد پیش کی، حلف اٹھانے والے سینیٹرز نے اپنے نام کے آگے دستخط کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران صدر نشین وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر سیدال خان ناصر سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

سینیٹ کا اجلاس سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا ،سینیٹ کے نو منتخب 43اراکین کی جانب سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا گیا، قاسم صمد خان نے نومنتخب اراکین کو ایوان میں خوش آمدید کہا اور ایوان کی کارروائی اسحاق ڈار کے حوالے کی، سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے بطورپریزائیڈ نگ افسر کی ذمہ داریاں ادا کی۔

حلف اٹھانے والوں میںسینیٹر یوسف رضاگیلانی، محسن نقوی ،سینیٹر انوار الحق کاکڑ،سینیٹرانوشہ رحمان ، سینیٹر احد چیمہ، علامہ ناصرعباس ، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو ، سینیٹر عبد الشکور اور دوستین خان ڈومکی سمیت دیگر شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کررکھاتھا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی و کورکمیٹی کا مطالبہ تھا کہ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کوملتوی کیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *