عام انتخابات ، کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

عام انتخابات ، کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کروانے کی پابند ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اُن تمام سیاسی جماعتوں جنہوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیا تھا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 211 اور الیکشن رولز 2017کے رول 161 کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (دس لاکھ روپے کے برابر اور زائد ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جمع کروانے کی پابند ہیں ۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کونوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور مبلغ دس لاکھ روپے کے برابر یا زائد عطیات دینے والوں کی تفصیلات مجوزہ فارم 68 پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں مورخہ 22اپریل 2024 سے پہلے جمع کروادیں ۔ وگرنہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ان سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *