عمران خان میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے، شیر افضل مروت

عمران خان میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کیخلاف بیان دینے پر وضاحت کردی۔

شیر افضل مروت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے حوالے سے کہا کہ میرا سلمان اکرم راجہ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سے متعلق میرا بیان ان کے ردِعمل میں آیا تھا۔ سلمان اکرم راجہ نے بیان دیا اور میں نے اس کا جواب دیا اور آپ نے کہا اختلافات ہوگئے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کا میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں سلمان اکرم کو عمران خان نے ہی سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے، کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا لیکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر تین ، چار بار خاموش رہ چکا ہوں۔ مجھ سے جب استعفیٰ مانگا گیا میں نے کہا ٹھیک ہے کرلو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان میرے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مجھے عزت شہرت عمران خان کی وجہ سے ہی ملی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *