محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کے ساتھ شدید سردی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہوگا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ بھی جاری

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں شدید سرد کہر پڑنے اور چند مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہوگا۔ رات کے اوقات میں چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔ بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، بھکر، نور پور تھل، لیہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا سامنا ہوگا۔ شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیرپور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *