انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند، پاکستان میں بھی اضافہ متوقع

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 2675 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *