گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت 600 ارب روپے ہڑپ کر گئی، صوبے میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی سماء سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سوات واقعہ کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا منفی پیغام گیا ہے ، خیبرپختونخوا کابینہ صوبے میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ صوبے میں شام ڈھلتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسہ : امیر مقام کا علی امین گنڈا پور سے متعلق بڑا بیان آگیا
عوام کو اپنی جان سے زیادہ کوئی چیز پیاری نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایورڈ کاایک فیصد خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملتا ہے پھر بھی پولیس آلات اور اسلحہ کی کمی کا شکوہ کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کے لیے پولیس کو ریاست کےخلاف کھڑا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم نے فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کا ایجنٹ ہے: احسن اقبال