وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں رنگ روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق لاہور پہنچے ہیں، حالانکہ راستے بند ہونے کے باوجود وہ جلسہ گاہ پہنچا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جلسہ گاہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا ان کی بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس کے حوالے سے اہم خبر
انہوں نے عوام کی بھرپور شرکت کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود ان کی حاضری ہمارے حق میں اعتماد کا اظہار ہے۔
جلسہ گاہ سے واپسی پر وزیر اعلیٰ کے پی نے اپنے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کا عمران خان کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بھرپور طریقے سے نکلے۔