پنجاب حکومت کا داتا صاحب ؒکے عرس کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت کا داتا صاحب ؒکے عرس کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت نے داتا صاحب ؒکے عرس کے موقع پر 26 اگست 2024 کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

لاہور شہر میں تعطیل ہوگی جہاں تمام تعلیمی ادارے، ضلعی دفاتر اور ڈی سی آفس بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں اس دن تمام مقامی عدالتیں بھی بند رہیں گی جبکہ پنجاب سیکریٹریٹ کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا

داتا صاحبؒ کا عرس لاہور میں ایک اہم تقریب ہے اور ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کی سیکیورٹی اور سہولت کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *