یوم آزادی پر قومی بین الاقوامی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ٹورنٹو اور کینیڈا سے آنے والے مسافروں کیلئے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو ، کینیڈا سے پاکستان آنے والی مسافر فلائٹس پر 14 فیصد کمی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم تا 14 اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، ٹورنٹو سے پاکستان کی پروازوں پر 15اگست سے 14 نومبر کے درمیان سفر کرنا لازمی ہوگا۔