گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وفاق میں خیبر پختونخوا کا مقدمہ لڑو ں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وفاق اور خیبر پختونخوا میں پل کاکردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کے بعد میں نے کہا تھا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، میری کوشش ہے کہ مل کر صوبے کے لئے کام کریں، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اپنی جگہ لیکن ہمیں ایسی لڑائی نہیں لڑنی چاہیے جس سے صوبے کے عوام متاثر ہوں ، میری حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آجاتے تو صوبے کے لئے اچھا ہوتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے، گورنر راج کوئی فائدہ مند چیز نہیں، یہ ڈیلیور تو نہیں کرسکتےکہتے ہیں کہ سیاسی شہید بن جائیں گے۔
دس سالوں سے ان کے دور حکومت میں آج تک صوبے کے لاءاینڈ آرڈر پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، د ہشت گردی صوبے بھر میں بڑھ چکی ہے۔ صوبے سے د ہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے وفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے ، انہوں نے وزیرا علیٰ کے پی کے کو کہا کہ آپ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر وفاقی حکومت آپ کو فنڈز نہیں دے گی تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔ میر انیک مشورہ ہے کہ آپ کو ،سیاست کریں لیکن وفاق کے ساتھ لڑائی سے پرہیز کریں ، وفاق کے ساتھ تعلقات اچھے رکھیں۔ آپ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔ آپ پر بھاری ذمہ داری ہے ،ا یسا بیان نہیں دینا چاہیے۔ جس سے عوام کا نقصان ہو ۔