سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،وزیر اعظم

سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نےسعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کے اعزاز میں اسلام آباد میں عشائیہ سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تمام معزز مہمانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ عشائیہ میں سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی شرکت ۔ عشائیہ میں وفاقی وزارء سمیت اعلیٰ حکام بھی شر یک ہوئے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز عربی زبان میں کیا جس سے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اور ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب نے پاکستان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا۔

سعودی وفد کو خوش آمدید کہنا میرے لیےبڑے اعزاز ہے
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب کی معیشت تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب آئی ٹی، زراعت، ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں دن دوگنی چار چوگنی ترقی کر رہا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد پاکستان کی ہر سطح پر مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ملازمت کے مواقع کے لیے اہم ملکوں میں شامل ہے، جہاں ہمارے لاکھوں پاکستانی برسر روزگار ہیں ۔ سعودی عرب 7 دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فرا ہم کریں گے ۔ جب کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی۔

سعودی ولی عہد کی جدید پالیسیوں کا معترف ہوں،شہباز شریف
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب کو جدید بنانے کی پالیسیوں کا معترف ہوں، محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد پرسعودی عرب کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کے تعاون کا مکمل یقین دلاتا ہوں، وہ وقت دور نہیں جب دونوں ممالک ربوں ڈالر کے ٹھوس معاہدوںپر دستخط کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *