بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت

بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نےکوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے د ئیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے ، بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بنجر زمینوں کو مؤثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بنجر زمینوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کے لئے ہمار ے دور میں 18ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے چاروں صوبے مستفید ہوئے۔ صد ر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہے لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا مگر اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) کے ذریعے کم آمدن و حقدار خاندانوں کو پیکج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے، میری کوشش ہے کہ پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور بلوچی عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔ صدرزرداری نے مزید کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کر یں گے تاکہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان ہمیشہ آپ کے دل کے قریب رہا ہے، کافی عرصہ بعد ایک صدر مملکت دو روزہ دورے کے لئے بلوچستان آئے ہیں ، صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *