ن لیگ کا جعفر مندوخیل کو گورنربلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کا جعفر مندوخیل کو گورنربلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدمسلم لیگ( ن) میاں محمد نوازشریف نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنربلوچستان کے لئے نامزد کردیا ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے کےفیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ شیخ جعفر مندوخیل نے صوبائی گورنر بنائے جانے کے حوالے سے پارٹی قیادت کے رابطے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور صوبائی گورنر نامزد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کی خبر کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں گورنر بنانے کے بارے میں پہلے بتا دیا گیا تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو صوبائی گورنر بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ اگر بلوچستان کو آگے لے جانا میرا ویژن ہے ۔میاں محمد نواز شریف کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے دوسری بار میرا دل پھر جیت لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبےاور وفاق کےدرمیان ترقی اور خوشحالی کےلیے پل کا کردارادا کروں گا۔شیخ جعفرخان مندوخیل 26 دسمبر 1956 کو ژوب میں پیدا ہوئے وہ 2023 میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نامزد ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *