مذاکرات سے متعلق شہریار آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا نہیں تھا،شعیب شاہین

مذاکرات سے متعلق شہریار آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا نہیں تھا،شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق شہریار آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا بیان نہیں تھا۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ مذاکرات کے لئے پہلی شرط نیک نیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آپ کے مکان پر قبضہ کرے تویہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اس سے کہیں آئیں مذاکرات کریں، چھینا ہوا مینڈیٹ واپس کریں تو پھر مذاکرات کریں۔ یہ کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ہم نے سیاسی جماعتوں سے بات کرنی ہے اور کس سے بات کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حق حکمرانی عوام کا ہے اور عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے سیاسی جماعتوں سے بات کرنی ہے اور کس سے بات کرنی ہے۔ پاک فوج ہماری ہے ہم فوج اور شہدا ء کا احترام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )صرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی، جو بہت جلد ہوں گے۔ان کے بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنی چاہیے ۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو ۔ اس سے پارٹی کی ساکھ خراب ہوتی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی جب بھی کوئی بات کرتے ہیں کھل کر کرتے ہیں ۔ ان کی باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہوتیں ۔ اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے حقیقت سے آگاہی حاصل کریں اور پھر بیان جاری کریں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *