میں نے فارم 47 پر بات کی تو ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انوارالحق کاکڑ

میں نے فارم 47 پر بات کی تو  ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انوارالحق کاکڑ

میں نے فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انوارالحق کاکڑ کی ن لیگی رہنما سے مبینہ تلخ کلامی کا انکشاف۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان گندم اسکینڈل پر شدید تلخ کلامی ہوگئی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزشتہ رات نجی ہوٹل میں دونوں رہنمائوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔ انوارالحق نے حنیف عباسی سے پوچھ لیا کہ گندم معاملے پر آپ ہم پر انگلی اٹھا رہے ہیں تو کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے بھی جواب دیا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی کہا وہ بالکل درست کہا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر میں نے فارم 47پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

 

مزید پڑھیں: گندم درآمدات اسکینڈل، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

 

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ چند سالوں میں گندم کی شاندار پیداوار کے باوجود ملک میں گندم درآمد کرنے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل د ے دی۔ اس معاملے پرگندم کی فوری خریداری کے لیے وزیراعظم نے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کئے گئےبیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صور ت حال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی شاندار پیداوار ہوئی ہے اور اب اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *