گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر گجرات میں قائم عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت سمیت تین افراد جا ن کی بازی ہار گئے جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں قائم عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے زیر تعمیر سرجیکل وارڈ کی چھت اچانک منہدم ہو نے سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں قیامت صغری کا منظر دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد ہسپتال میں مریضوں اور اُن کے ساتھ آنے والوں نے چیخ پکار کی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی بھیک مانگی۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا اور ملبے میں پھنسے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران خاتون اور ایک زخمی دم توڑ گئے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

اور زخمیوں کے علاج و معالجے کی بھی ہدایت جاری کردی ہیں ۔انہوں نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی فوری طور پر انکوائری کا حکم بھی د ے دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکا ب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گی ۔ زخمیوں  کے علاج و معالجہ کے لئے ہم سے جو بھی ہو سکا کریں گے ، زخمیوں کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *