وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا عمران خان پر سمجھوتہ کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کا بیان جھوٹاقرار دیدیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان پربات چیت کرنے کیلئے دبائو ڈالے جانے سے متعلق باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔بیرسٹرگوہر نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر سمجھوتہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس طرح کی باتیں صرف اپنی دکانداری چمکانے کیلئے کر رہی ہے تاکہ دکان بند نہ ہو۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے معتبر لوگوں نے بیانات دیے کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، نہ ہی کوئی رابطہ ہے۔اب تحریک انصاف کی طرف سے خود اگر اس طرح کے متنازع بیانات آئیں گے تو ہم اس پر کیا رائے دیں۔اب تحریک انصاف کی طرف سے خود اگر اس طرح کے متنازع بیانات آئیں گے تو ہم اس پر کیا رائے دیں۔ یہ تضادات تو ہماری ترجمانی کر رہے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کر رہے۔ اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ گوہر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پرحیرانی کا اظہار کیا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہئے ۔ عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔