نواز شریف کو لندن بھجوانے میں جنرل باجوہ نے سہولتکاری کی تھی، محمد زبیر

نواز شریف کو لندن بھجوانے میں جنرل باجوہ نے سہولتکاری کی تھی، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو لندن بھجوانے میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے سہولتکاری کی تھی۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ جنرل باجوہ کا کسی بڑے ایونٹ میں کردار نہ رہا ہو۔جنرل باجوہ نے نواز شریف کو لندن بھجوانے میں سہولتکاری کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کوئی شئیر ہولڈر نہیں کہ وہ بیچ دیے اور اب ن لیگ میں نہیں ہوں۔یہ نہ کوئی نوکری ہے وار نہ فارم آتے ہوئے بھرا جاتا ہے اور نہ جاتے ہوئے بھرنا پڑتا ہے۔کچھ لوگ اعلان کرتے ہیں کہ میں ن لیگ میں نہیں ہوں لیکن میرا ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان اچھے آدمی ہیں لیکن ابھی ان کی سیاسی جماعت میں جانے کا کچھ نہیں پتہ۔ ایک جماعت کو چھوڑ کر دوسری میں جانا کوئی معمولی بات نہیں۔مجھ سے بات تو ہوئی ہے لیکن فی الحال شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔محمد زبیر نے کہا کہ کسی بھی نئی جماعت کو اٹھانا بڑی بات ہوتی ہے، پہلے دو جماعتیں تھیں ، تیسری جماعت بننے میں وقت لگا، عمران خان کولاہور کا بڑاجلسہ کرے میں 15سال لگے ۔ شاہد خاقان عباسی کو بھی طویل مدت چاہئے ہوگی۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں ان کی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میںجنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابیٔ صحت کی بناء پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *