ضمنی الیکشن، حلقہ این اے 196 قمبر شہدادکوٹ 1 کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 196قمبر شہدادکوٹ1میں پیپلزپارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو نے واضح برتری کیساتھ میدان مارلیا۔ حلقے کے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 91 ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے محمد علی 2763 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
دوسری جانب حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 32 سے موسیٰ الہیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے کر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔موسی الہیٰ نے 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پرویزالہیٰ 18 ہزار 237 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔