عدالت نے سابق سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےرہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جج نے استفسار کرتے ہوئے تفتشی افسر سے کہاکہ ملزم کی کسٹڈ چاہیے یا نہیں ؟ تفتیشی افسرنے جواب میں کہا کہ ملزم کی اب مزید کسٹڈ ی درکار نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی توپھوڑ کیس میں ضمانت منظور کنفرم کر دی۔ دوسری جانب متنازعہ ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی 23 اپریل تک ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق سینیٹر اور رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانت :
دوسری جانب عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دیا ہے۔