پنجاب حکومت کا شہریوں کو 1لاکھ سستے اپارٹمنٹس دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا شہریوں کو 1لاکھ سستے اپارٹمنٹس دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اپنے گھر کے خواہشمند متوسط گھرانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ 26ہزار روپے ماہانہ قسط پر 1لاکھ اپارٹمنٹس دینے کا اعلان کر دیا ۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر 5ہزار سستے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 1لاکھ گھروں کی تقسیم پر قواعد و ضوابط طے کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔اس حوالے سے صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئیں۔

محکمہ ہاوٴسنگ اینڈ ٹاوٴن پلاننگ ایجنسی نے اپنی چھت اپناگھرمنصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت کوپیش کردیںجس کے تحت حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔ پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60 فیصد سبسڈی دے گی جبکہ شہری 40 فیصد رقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لے سکیں گے۔

محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق سستے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کیلئے رائیونڈ پر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی رولز بنائے گی ،سکیم راولپنڈی، ملتان ،فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں شروع کی جائے گی جبکہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مزید فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *