بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم بڑھا دی گئی

بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم بڑھا دی گئی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم بڑھا دی گئی۔
حکومت نے بی آئی ایس پی کے تحت ملنے والی 9ہزار روپے کی رقم بڑھا کر ساڑھے 10ہزار روپے کردی۔ اس سے پہلےاس پروگرام میں شامل مستحقین کو 9ہزار روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھا کر ساڑھے 10ہزار روپے کر دیئے گئے ہیں۔ اس اضافے سے بالخصوص بے نظیر کفالت پروگرام میں شامل لوگ مستفید ہوں گے۔ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سہ ماہی میں اب تک بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت پنجاب کے 29لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں ساڑھے 30ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کفالت پروگرام کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کے لیے بے نظیر تعلیمی وظائف کا اجراءبھی کر دیا گیا ہے اور وظیفے کی رقم بھی بڑا دی گئی ہے۔ اب پرائمری سطح کے لڑکوں کو 2ہزار اور لڑکیوں کو اڑھائی ہزار، سیکنڈری سکول کی سطح پر طلباء کو تین ہزار اور طالبات کو ساڑھے تین ہزار جبکہ ہائر سکینڈری کی سطح پر طلباءکو چار ہزار اور طالبات کو ساڑھے چار ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو مزید پسماندہ خواتین تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں ، شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کیلئے کام کیا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں لاکھوں خواتین کی امداد کر رہا ہے، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مدد سے خواتین کو مالی امداد ، سماجی تحفظ اور چھوٹے کاروبار کیلئے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ خوشی ہے کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو مزید پسماندہ خواتین تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ امید ہے کہ نئی حکومت سماجی اور معاشی تحفظ کیلئے فعال طور پر کام کرے گی ، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ ، صحت ، ماں اور بچے کی غذائیت ، شرح اموات کم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *