سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کیساتھ تلخ کلامی اور پھر ایک اہلکار پر گاڑی چرھانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹویٹر)پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موٹروے پولیس اہلکار کیساتھ تلخ کلامی کر رہی ہے اور کچھ دیر بعد وہ گاڑی کے سامنے کھڑے اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری کو پیش آیاتھا اور خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ۔ ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو تیزی سے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کرفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کے خلاف صرف مقدمہ درج ہوا ہے، ابھی گرفتاری نہیں ہوئی۔