این اے 119 لاہوراور شیخوپورہ کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ، کارکنان گرفتار، پولنگ کا عمل متاثر

این اے 119 لاہوراور شیخوپورہ کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ، کارکنان گرفتار، پولنگ کا عمل متاثر

قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق این اے 119 کے پولنگ سٹیشن 171 میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں جھگڑا ہوا ہے، پولیس مشتعل کارکنوں کو گرفتارساتھ لے گئی ہے۔ خیال رہے کہ این اے 119کی نشست وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چھوڑی تھی۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کے سینٹرل پنجاب کے نائب صدر اکمل باری الیکشن لڑ رہے ہیں۔

شیخوپورہ میں فائرنگ، پولنگ متاثر:

دوسری طرف شیخپورہ کے حلقہ پی پی 139نظام پورہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *