عرب امارات نےفیملی اقامہ کیلئے نئی شرائط جاری کردیں

عرب امارات نےفیملی اقامہ کیلئے نئی شرائط جاری کردیں

عرب امارات نے فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کر دیں، اقامہ کی درخواست کیلئے ای چینلز یا اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتاہے۔

امارات الیوم کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے جس تحت امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درہم یا ماہانہ تین ہزاردرہم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنالازمی قرار دےگیا گیاہے۔فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔

اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی (وزٹ ویزے) پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے ویزہ جاری کرنے کا وقت30 دن سے گھٹا کر 5 دن کردیا تھا ۔ متحدہ عرب امارات نے ورک بنڈل کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کی بجائے 5دن لگیں گے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنےوالے غیر ملکی شہری اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی ۔جس کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کی ترتیب نو کی ان میں بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع ہو سکی ہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *