ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی پہلا کیا کام کرنے والے ہیں ؟

ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی پہلا کیا کام کرنے والے ہیں ؟

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بیرونی ممالک سے واجب الادا رقم کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” ہوگا جو ٹیرف، ڈیوٹیز اور دیگر غیر ملکی ذرائع سے محصولات جمع کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہم نے اپنے شہریوں پر ٹیکس عائد کرکے معیشت کو سہارا دیا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی حد 15 لاکھ تک بڑھانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ کمزور تجارتی معاہدوں کی وجہ سے امریکی معیشت پر دباؤ رہا ہے لیکن اب تبدیلی کا دور شروع ہوگا۔ 20 جنوری 2025 کو “ایکسٹرنل ریونیو سروس” کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ان ممالک اور کمپنیوں سے محصولات وصول کرے گی جو امریکی منڈیوں سے منافع کما رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا، “یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امریکا کا مالی بوجھ کم ہو اور ہماری معیشت کو عالمی سطح پر مستحکم کیا جا سکے۔” ان کے مطابق، یہ نئی حکمت عملی امریکی عوام کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *