عالمی بینک کا پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ

عالمی بینک کا پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے عالمی بینک سے اہم کامیابی حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عالمی بینک سے حاصل ہونیوالی خطیر رقم کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے ذریعے دیا جائے گا، جبکہ بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے بجلی سستی کرنے کا عندیہ دے دیا

اس فریم ورک کے تحت چھ اہم ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پی ایف کے بنیادی مقاصد میں چائلڈ سٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، صاف پانی کی دستیابی اور عوامی وسائل کے ذریعے جامع ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔ مخصوص اہداف میں پاکستان کے ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد تک بڑھانا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور 50 ملین افراد تک صحت کی سہولیات پہنچانا شامل ہیں۔

مزید برآں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ غذائی تحفظ کے حوالے سے 30 ملین افراد کو فائدہ پہنچانے اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل سہولیات کی رسائی بڑھانے کے اہداف بھی شامل ہیں۔ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، جن سے 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس فریم ورک کی منظوری کے لیے 24 میں سے 19 ووٹ پاکستان کے حق میں دیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *