جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف 17 جنوری سے مظاہرے شروع کا اعلان کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک میں انقلاب لا کر تمام چیزیں اسلامی نظام کے تحت لے کر آئیں گے۔