قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کے لیےلندن پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا آج سے باقاعدہ علاج شروع ہورہا ہے ۔
کرکٹر صائم ایوب کا علاج آج سے Cleveland hospital میں شروع ہوگا جو کہ لندن کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے ، صائم ایوب کا آج ایم آر آئی ٹیسٹ ہوگا اور ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کل دو ماہر ڈاکٹرز کا پینل صائم ایوب کا معائنہ کریں گے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیےلندن بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔