ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر سے متعلق نیا انکشاف کردیا

ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر سے متعلق نیا انکشاف کردیا

معروف  پاکستانی  اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے  فلم و ٹی وی کی اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شوہر سے متعلق بھی اہم انکشاف کردیا۔

نیلم منیر اس وقت دبئی میں ہونے والی اپنی شادی کی تقریب میں بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ،  حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ میرے دل کے بہت قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہمارے بہت سارے پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔

انہوں نے نیلم منیر کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف بھی کیا  کہ اداکارہ کے شوہر دبئی کے شیخ نہیں بلکہ ان کا تعلق پنجاب کے کسی شہر سے ہے اور وہ  دبئی میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں سردی کے ڈیرے ، کراچی میں پارہ 8 ڈگری تک پہنچ گیا

مارننگ شو میزبان  نے نئی نویلی جوڑی نیلم منیر اور ان کے شوہر راشد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللّٰہ نے انہیں ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا ہے، بہت ساری دعائیں ان کے لیے، اللّٰہ انہیں خوشیاں دکھائے اور نیلم منیر کی ہر خواہش پوری کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

واضح رہے کہ نیلم منیر نے اب تک اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات شیئر نہیں کیں  تاہم، بہت سے مداحوں نے قیاس کیا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی خوبصورت اداکارہ نیلم نے اچانک ہی شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا ، ان کی شادی میں صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنی شادی کےایک ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *