وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اورتحریک انصاف کی قیادت جلسوں میں کم ورکرز لانے پر سر جوڑ پر بیٹھ گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسوں میں عدم دلچسپی لینے والے رہنماؤں پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ شکایات ملی ہے کہ کچھ رہنما جلسے کی تیاریوں اور ورکرز کو باہر لانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رہے ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ اور صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی اور انہیں خبردار کیا کہ ہر جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر منعقد ہوتا ہے اس لئے اس میں بھرپور انداز میں شرکت ہر کسی پر لازمی ہے لیکن کچھ رہنماوں کا جلسوں میں عدم دلچسپی کی شکایات آئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے کہ ہر جلسے،جلوس کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر جلسے کو کامیاب بنائے۔وزیر اعلیٰ نے سختی سے کہا ہے کہ جو ٹاسک دیا جاتا ہے اس کے مطابق ورکرز کو باہر نہیں نکالنے کی شکایت ہے۔
مزید پڑھیں: مشال یوسفزئی پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل
انہوں نے بتایا ہے کہ بانی کے لیے کال کی جانے والی جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے اس لئے ہر رہنماء کی کارکردگی دیکھی جارہی ہے اور اس کا باقاعدہ رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ پارٹی کے لئے قربانی آپ کے مستقبل کی سیاست پر نظر انداز ہوگی۔ لاہور کا جلسہ دور تھا اگر کسی نے کم ورکز نکالے تو کوئی بات نہیں لیکن راولپنڈی احتجاج میں بھر پور انداز میں ورکرز کو نکالا جائے اور اسے ہر صورت بڑی تعداد میں شرکت کی جائے کیونکہ ہر جلسہ اہم ہوتا ہے،کسی جلسے کو غیر سنجیدہ نہ لایا جائے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی احتجاج کے لئے ہر ضلع سے نمائندوں کو 35 سے 45 گاڑیاں نکالنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کم از کم 500 ورکرز کو نکلا جائے۔قافلے پشاور سے 10 بجے نکلے گے جو 11 بجے صوابی میں جمع ہونگے۔ صوابی سے پھر وزیر اعلیٰ کی قیادت میں راولپنڈی جائے گی۔