محکمہ موسمیات کی ملک میں غیر معمولی مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں غیر معمولی مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک میں غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونگی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

آئندہ چوبیس گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: دیر 02، دروش، میر کھانی اور چترال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد ، موہنجوداڑو ، جیکب آباد 43، خیرپور،چھور، دادو، سکھر، پڈعیدن اورروہڑی میں 42ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *