ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بھاری انعام دینے کا اعلان

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بھاری انعام دینے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دبا وکے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں ،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دبا وکے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں۔

 

مزید پڑھیں: بحیثیت کھلاڑی ہمیشہ کپتان کی حمایت جاری رکھوں گا، شاہین شاہ آفریدی

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *