پنجاب میں 2 لاکھ مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز

پنجاب میں 2 لاکھ مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز

پنجاب حکومت نے ‘فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ’  کے تحت صوبے بھر میں 2 لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دل کے مریضوں کے گھروں تک مفت ادویات پہنچا کر اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں سہولت مرکز کا افتتاح بھی کیا جس میں ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 8 ہفتوں کے قلیل عرصے میں عوامی فلاح و بہبود کا اتنا بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کو ادویات کی ہوم ڈلیوری کے منصوبوں کو روکنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت 2 لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیوبا کا چینی شہریوں کے لیےویزا فری پالیسی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دل کے مریضوں کو 2ماہ کی ادویات کا اسٹاک دیا جائے گا اور چیک اپ کے بعد انہیں دوائیں دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آنے والے چند ہفتوں میں غریب مریضوں کے لئے ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر شہر میں کارڈیالوجی، پیڈیاٹرک اور کینسر کے علاج کی جدید سہولیات ہونی چاہئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *